مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستانی نوجوان کشمیر کاز کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: الطاف وانی

اسلام آباد 16 اکتوبر (کے ایم ایس) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکے ذرےعے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے اور مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے یہ بات مختلف غیر سرکاری تنظیموںکے 30 نوجوان نمائندوں پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے اسلام آباد میںکے آئی آئی آرکے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تابش عباسی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن فیصل جمشید خان کررہے تھے۔الطاف وانی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں نوجوان امن اور انصاف کے مقصد کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں ، بے آوازوں کی آواز بن سکتے ہیں اوراس طرح اپنی طاقت، قابلیت اور صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں مظلوموں اور پسماندہ طبقات خاص طور پر بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کر سکتے ہیں۔الطاف حسین وانی نے کہا کہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے میں تعلیم یافتہ نوجوان کشمیر کاز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔قبل ازیں کے آئی آئی آر کے سربراہ نے اپنے دفتر میں آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیااور ان کو ادارے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button