مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی بھارت کو تقسیم کر رہی ہے: راہول گاندھی

 

RAHUL

نئی دہلی09اپریل (کے ایم ایس)کانگریس کے سابق سربراہ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کو تقسیم کر رہی ہے اور لوگوں کو تشدد پر اکسارہی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت نے عوام کو بہت زخم دیے ہیں اورجب اس کا درد محسوس ہوگاتو تشدد بھڑک جائے گا۔انہوں نے کہاآج عوام ان سے اتفاق نہیں کریں گے لیکن دوتین سال بعد سب اس صورتحال کا مشاہدہ کریں گے۔راہول گاندھی نے2016میں گجرات میں دلت نوجوانوں کے خلاف تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گجرات میں دلت لوگوں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے جنہوں نے نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ دلتوں کی جگہ ہوتا تو حملہ آوروں کے وار کرنے کے بعد خودکشی کر لیتا۔انہوں نے کہاکہ جب بھی میں ان کے بارے میں سوچتا ہوں تو میرے ذہن میں ایک ہی خیال آتا ہے کہ اگر میں ان میں شامل ہوتا تو اپنے بھائیوں پر حملہ کرنے والوں اور بہنوں کی عصمت دری کرنے والوں کو مار دیتا اور پھر خوشی خوشی خودکشی کر لیتا۔ سامعین نے کانگریس رہنما کے ان خیالات کی تعریف کی اور تالیاں بھی بجائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button