بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :راجستھان میں کشمیری طالبہ یونیورسٹی کے ہوسٹل میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی

IMG-20221008-WA0003چتور گڑھ 08اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی 21سالہ طالبہ کو بھارتی ریاست راجستھان میں یونیورسٹی کے ہوسٹل میںپھانسی پر لٹکا ہوا پایاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے علاقے نائدکھائی سے تعلق رکھنے والی طالبہ جو راجستھان کی میواڑ یونیورسٹی کے شعبہ ریڈیولوجی میں زیر تعلیم تھی، آج اپنے ہوسٹل کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع چتور گڑھ کے گنگرار پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں پیش آیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مقبوضہ جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والی ایک 22سالہ نرسنگ کی طالبہ کوبھی بھارتی ریاست پنجاب کے ایک نرسنگ کالج میں اپنے ہوسٹل کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button