گرفتاریاں
بھارتی پولیس نے سوپور میں ایک بے گناہ نوجوان کو گرفتار کرلیا
سرینگر14مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کوجس کی شناخت اویس احمد میر کے نام سے ہوئی ہے، بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوان کی غیرقانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں ایک مجاہد تنظیم کاکا رکن قرار دیا ہے۔