گرفتاریاں

بارہمولہ، بانڈی پورہ اضلاع میں پانچ کشمیری نوجوان کالے قانون کے تحت گرفتار

download (3)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولہ اور بانڈی پورہ میں پانچ بے گناہ کشمیریوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پانچوں کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند کیاگیا ہے ۔بی جے پی کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نام نہاد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتارکیاگیا ہے۔ گرفتارنوجوانوں میں مقصود علی کوہلی، محمد عثمان بٹ، غلام نبی وانی، غلام دین وار اور فردوس احمد خان شامل ہیں ۔
ادھربھارتی فوجیوں نے بارہمولہ، کپواڑہ، گندربل، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، اسلام آباد اور راجوری کے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی شروع کی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button