مقبوضہ جموں و کشمیر

کٹھوعہ میں سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار کی پراسرار موت

 

جموں19مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)کی حراست میں ایک پولیس اہلکارکی پراسرارموت ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمدخواتین پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں منشی کے طور پر کام کر رہا تھا، جسے بھارتی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)نے مبینہ طورپر ایک شکایت کنندہ سے 3000روپے کی رشوت لینے پر گرفتار کیاتھا۔پولیس اہلکارکی سی بی آئی کی حراست میں پوچھ گچھ کے دوران موت ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے خواتین پولیس اسٹیشن میں سی بی آئی ٹیم کی طرف سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس اہلکار کو بے چینی محسوس ہوئی اور اسے علاج کے لیے کٹھوعہ کے میڈیکل کالج منتقل کیا گیا لیکن وہاں اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور بعد میں دم توڑ گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button