مقبوضہ جموں و کشمیر

لبریشن فرنٹ کی طرف سے فلسطین کے خلا ف اسرائیلی جارحیت کی مذمت 

 

PALESTINIAN-ISRAEL-CONFLICT
Members of the Israeli security forces walk past the Dome of the Rock mosque as they enter the Al-Aqsa mosque compound in Jerusalem, during a protest by Palestinians in response to chants by Israeli ultranationalists targeting Islam’s Prophet Mohammed in the March of Flags earlier this week, following the Friday prayers, on June 18, 2021. (Photo by AHMAD GHARABLI / AFP)

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے فلسطین پر اسرائیلی حملے بند کرانے کیلئے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے قبلہ اول، مسجد اقصیٰ اور فلسطینی سرزمین کو اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور انہیںاسرائیلی جارحیت کا سامنا ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی صہیونی اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے ظالمانہ اقدامات کر رہے ہیں۔ لبریشن فرنٹ نے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button