مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے: پاسبان حریت


مظفرآباد 18 اکتوبر (کے ایم ایس)پاسبان حریت جموں وکشمیرنے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ قابض بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور رہائشی مکانات کو تباہ کررہی ہیں۔انہوں نے بھارتی حکومت کی کارروائیوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںکے لئے ایک چیلنج ہے۔انہوں نے مقبوضہ وادی میں سینکڑوں شہریوں کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی جبر اور فوجی طاقت کے اندھا دھند استعمال کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ تنازعہ جموں و کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق آزادانہ رائے شماری کے ذریعے حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی تمام اکائیوں کے عوام کو بھارت کے زیر قبضہ علاقے کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button