مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری فرقہ وارانہ تقسیم’ کے جھانسے میں نہ آئیں، عمرعبداللہ

جموں 30 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدا للہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کے لیے اتحادوقت کی اہم ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوگوںکو خبردار کیا کہ وہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والی طاقتوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کیلئے اتحاد کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے سیاسی میدان سے ہمیں دور کرنے کی کوششوں میں 1953کے بعد سے کوئی کمی نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی تاریخ ہم پر ایسے حملوں سے بھری پڑی ہے۔ حال ہی میں کشمیری عوام کی حمایت کی وجہ سے ہماری پارٹی کو تباہ کرنے کے منصوبوں کوناکام بنادیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ انہیں اور ان کے بیشتر ساتھیوں کو مہینوں تک قید رکھا گیا تاہم یہ مشق مکمل طور پر بے نتیجہ ثابت ہوئی ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور خطرات کے باوجود ڈوڈہ کے دور افتادہ گائوں کے لوگوں نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button