مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ضلع اسلام آباد سے 2لاشیں برآمد، ٹرک کی ٹکر سے خاتون جانبحق

سرینگر 22 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں آج( جمعہ) ضلع اسلام آباد سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔
ضلع کے علاقے قاضی گنڈ کے نوسو گاﺅں میں مقامی لوگوں نے ایک شخص کی لاش دیکھی جس کی اطلاع انہوںنے پولیس کی دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی ۔ بعدازاں لاش کی شناخت قاضی کے علاقے سانگراں کے رہائشی سجاد حسین لون کے طور پر ہوئی۔ ضلع اسلام آباد ہی کے علاقے پہلگام باباکوٹ سے ایک اور نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
دریںاثنا ضلع گاندر بل کے علاقے کاہن پیٹھ سٹاپ کے قریب ایک 56سالہ خاتو ن تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے کے باعث شدید زخمی ہوئی جو بعدازاں سرینگر کے صورہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ خاتون کی شناخت عزیزی بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button