مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ :بھارتی پولیس نے دو نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر 23 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بانڈی پورہ میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے عماد امین چوپان اور طاہر احمد بٹ نامی نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بانڈی پورہ سے سری نگر جارہے تھے۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کو غیر قانونی طور پرحراست میں لینے کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں عسکریت پسند قرار دیا۔