کشمیری تارکین وطن

ناروے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے، عرضداشت

 

اوسلو24مارچ(کے ایم ایس)تحریک کشمیر ناروے شاخ نے ناروے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکو م لوگوں پر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور انہیں انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک کشمیر ناروے شاخ نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے بارے میں ایک دستخطی مہم کے دوران تین ہزار سے زائد دستخطوں پر مشتمل ایک عرضداشت ناروے کے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے نائب صدر اسمنڈ آکرسٹ کے پاس جمع کرائی ۔ عرضداشت میں ان پر زور دیا گیاہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکے حق خود ارادیت کے مطالبے کی حمایت کریں۔ یہ یاداشت تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے اسمنڈ آکر سٹ کے حوالے کی ۔ اس موقع پر لیبر پارٹی کے سیاسی مشیرJorn Wichne Pedersen بھی موجود تھے۔ کاظمی کے ہمراہ محمد طیب میاں، رفاقت علی اور انعام الحق سیٹھی بھی تھے۔
عرضداشت میں کہا گیا کہ بھارت نے 1947میں جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا تھا اور اسکی فورسز پر مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ عرضداشت میں لکھا کہ اعداد شمار کے مطابق 1989سے اب تک 96سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں جبکہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں انتہائی تیزی لائی ہے۔
دریں اثنا تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب صدر اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اپنے بیانات میں تنظیم کی ناروے شاخ کی کارکردگی کر کو سراہاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button