کشمیری تارکین وطن

یورپی یونین تنازعہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے ایک موثر کردار ادا کرسکتی ہے، علی رضا سید

Ali Raza Syed - Journalists

اسلام آباد:کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ دنیا میں امن کے فروغ کے لیے یورپی یوینن کا کردار بہت اہم ہے لہذا ستائیس یورپی ملکوں کی یہ بااثر اور طاقتور تنظیم مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے اپنا مو¿ثر کردار ادا کرسکتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہارا سلام اباد کے ایک ہوٹل میں اپنے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے میزبان سینئر صحافی اور دانشور محسن رضا خان تھے جبکہ نظامت کے فرائض صحافی علی فرقان نے انجام دیے۔
اس موقع پر پاکستان فیڈرال یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، پروفیسر محمد سعید، پروفیسر طاہرنعیم ملک سمیت مختلف ٹیلی ویژن چینلوں اور اخبارات سے وابستہ صحافی موجود تھے۔ علی رضا سید نے بتایا کہ ہم نے یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ انتخابی مہم کے دوران مسئلہ کشمیر بالخصوص مظلوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے مختلف یورپی ملکوں کی سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿وں، اہم یورپی شخصیات اور خاص طور پر انتخابات میں حصہ لینے والے متحرک امیدواروں سے ملاقاتیں کرکے انہیں مسئلہ کشمیر کے پس منظر اور مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ علی رضا سید نے کہاکہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیریوں کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی اور ایک دن کشمیریوں کو ضرور آزادی نصیب ہوگی۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کا شکریہ ادا کیا جومسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
تقریب کے دوران محمد افضل بٹ نے یورپ میں کشمیرکونسل ای یو کی آگاہی مہم کی تعریف کی اور کہاکہ علی رضا سید کی سربراہی میں کشمیرکونسل یورپ نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب کے میزبان محسن رضا خان نے بھی تقریب کے مہمان خصوصی علی رضا سید اور دیگر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button