کشمیری تارکین وطن

بیرون ملک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: صدر آزاد کشمیر

واشنگٹن ڈی سی23اکتوبر(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے میں بیرون ملک مقیم کشمیری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واشنگٹن ڈی سی میں کشمیر ہائوس کے زیر اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری سمجھتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی فسطائیت بھارت میں اقلیتوں کے لیے ایک واضح خطرہ ہے اور ہندوتوا فسطائیت بھارت کے سیکولر اور جمہوری ہونے کے دعوے پر ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ دن گزر گئے جب بھارت کو گاندھی کی سرزمین کہا جاتا تھا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ کشمیری نژا امریکی بائیڈن انتظامیہ کو اس بات پر آمادہ کرسکتے ہیں کہ وہ کشمیر میں مداخلت کرکے کشمیری عوام کوان کا حق خود ارادیت دلانے میں کرداراداکرے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے بعد دوسرے سب سے بڑے فورم اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کیا جس نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیرکے لئے خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔ وہ او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان کے ساتھ اپنی بات چیت کی تفصیلات بتا رہے تھے جس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سے ملاقات بھی شامل ہے ۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہاکہ عالمی طاقتوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کشمیر میںجنگ جاری ہے جسے بھارت نہیں جیت سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ عوام اپنے حق خودارادیت کے مطالبے پرسمجھوتہ نہیں کریں گے جو ان کا پیدائشی حق ہے۔ تقریب سے دیگر لوگوں کے علاوہ عرفان یعقوب،سردار زبیر خان ، شعیب ارشاد ، سردار آفتاب روشن خان،پروفیسر سعید خان ، آفتاب شاہ ، فاروق احمد خان ، راجہ علی ، شفیق شاہ،رضاء الدین صدیقی،آصف خان ، سیماب شفیق،راجہ لیاقت کیانی اورسردار ظریف خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button