بھارت

جی 20اجلاس کے دوران بھارتی پرچم کی جگہ خالصتانی پرچم لہرانے کی دھمکی

نئی دہلی26مارچ(کے ایم ایس) بھارتی پولیس ستمبر میں جی 20کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے مقام یعنی دہلی کے پریگتی میدان میں بھارتی پرچم اتارنے اور اس کی جگہ خالصتانی پرچم لہرانے کی دھمکی کی تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس نے بتایاکہ انہوں نے ایک ایسے شخص کی طرف سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ہے جسے دو روز قبل ایک نامعلوم نمبر سے آڈیو ریکارڈنگ موصول ہوئی تھی۔آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ سکھ مبلغ امرت پال سنگھ کے حامی پریگتی میدان پرقبضہ کریں گے اور بھارت کا جھنڈا نیچے اتار دیں گے۔ آڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گالیاں بھی دی گئی ہیں۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ آڈیو ریکارڈنگ دہلی ہوائی اڈے سے جہاز میں سوار ہونے والے ایک مسافر کو موصول ہوئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ وہ سکھ مبلغ امرت پال سنگھ کو پکڑنے جو گزشتہ ہفتے سے فرار ہے اور آڈیو کلپ کی اصلیت کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button