بھارت

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں متعددھماکے

نارائن پور 29مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں متعدد دھماکوں سے ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ کے دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نارائن پور کے ایس پی سدانند کمار نے کہاہے کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئی جب ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ اور انڈو تبتین بارڈر پولیس کی مشترکہ ٹیم علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہی تھی ۔ ریاستی دارلحکومت رائے پور سے تیس سو کلومیٹر دور جنگل میں مشترکہ ٹیم کے گشت کے وقت نکسل باڑیوں کی طرف سے نصب کئے گئے بموں کے دھماکوں میں دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں تلاشی کی کارروائی اب بھی جاری ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button