بھارت

کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی پر وشو ہندو پریشد کی زہر افشانی

نئی دہلی 09فروری ( کے ایم ایس)
ہندو انتہا پسند تنظیم وشو ہندو پریشد نے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات حجاب کے پر پابندی پر زہر افشانی کرتے ہوئے اس تنازعے کو جہادیوں کی طرف سے بھارت میں انتشار پھیلانے کی سازش قراردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وشو ہندو پریشد کے جوائنٹ جنرل سکریٹری اور ہندو مہاودیالیہ روہتک کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سریندر جین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرناٹک کے ایک تعلیمی ادارے میں چھ طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے نے ایک چنگاری کی شکل اختیار کر لی ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بھارت میں اسلامی تنظیمیں ریاست کرناٹک میں حجاب کے جاری تنازعے پر افراتفری پھیلانے کی ایک بڑی سازش میں ملوث ہیں۔ڈاکٹر سریندر جین نے کرناٹک میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے کے واقعے پر عالم اسلام اور دیگرعالمی میڈیا میں سرخیاں بنائے جانے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کے پیروکار کرناٹک میں شاہین باغ کو دہرانا چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button