جموں وکشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک قابض اور غاصب کے علاوہ کچھ نہیں، پاسبان حریت
مظفرا ٓباد 20اگست(کے ایم ایس)
پاسبان حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں اور کشمیریوں کی انتھک جدوجہد اس بات کا مظہر ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک قابض اور غاصب کے علاوہ کچھ نہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو جائز قرار دینے کیلئے مسلسل جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہا ہے تاہم اسے جان لینا چاہیے کہ وہ ریاستی دہشت گردی کے زور پر اپنے قبضے کو ہمیشہ کیلئے برقرار نہیں رکھ سکتا۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں اور وہ اسکے لیے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا جس طرح افغانستان سے غیر ملکی فوجیوںکو نکلنا پڑا اسی طرح بھارت کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر سے جانا پڑے گااور کشمیر ی اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔