بھارت

بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ مستر د کردی

مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں بھارت پر کڑی تنقید کی گئی تھی

نئی دلی03جون ( کے ایم ایس )
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے ایک بار پھر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں بھارت میں اقلیتوں اوران کے مذہبی مقامات پر حملوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے نئی دلی میں امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کومتعصبانہ رویہ سے گریز اور اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔انہوں نے بالواسطہ طور پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سینئر امریکی حکام کے بیانات غلط معلومات پر مبنی ہیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے دعویدار بھارت میںاقلیتوں کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی تھی ۔ انہوں نے کہاتھاکہ بھارت میں مذہبی شخصیات اورمقدس مقامات پر حملوں کی تعداد میںتیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ واقعات ان ریاستوں میںپیش آئے ہیںجہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button