بھارت
اتر پردیش :بھارتی ”بی ایس ایف“ اہلکار مردہ پایا گیا
لکھنو 07 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
40سالہ اہلکار دھیرج کمار ریاست کے ضلع شاملی کے علاقے ہیرانواڈا میں ایک کھیت میں مردہ پایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ قریباً ایک ہفتہ قبل اس کی اہلیہ بھی پراسرار حالات میںفوت ہو گئی تھی۔ تاہم خاتون کے گھر والوں نے کہا تھا کہ دھیرج اور اس کے رشتہ داروں نے اسے خودکشی پر مجبور کیا تھا۔ دھیرج اور اس کے دو رشتہ داروں کے خلاف خاتون کو خودکشی پر مجبور کرنے کے حوالے سے یکم اپریل کو ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
آنجہانی دھیرج راج کے بھائی امیت شرما نے بتایا کہ ان کا بھائی ریاست ہریانہ کے گروگرام میں تعینات تھا اور ایک ماہ کی چھٹی پر گھر آیا تھا۔