بھارتپاکستان

پاک بھارت جنگ روکنا میری بڑی کامیابی ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ روکنا انکی بڑی کامیابی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 8جنگی طیارے گرائے گئے۔ اگر یہ جنگ نہ رکتی تو 10سے 20ملین لوگ مارے جاتے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ روکنے کے بعد کہا کہ آپ نے دس ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ جنگیں نوبل انعام کیلئے نہیں رکوائی تھیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم اقوام متحدہ کسی بڑی جنگ کو رکوانے میں موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کے متبادل کے طور پر قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنا چاہیے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ گرین لینڈ سے متعلق ایسا قدم اٹھایا جائے گا جس سے نیٹو اور امریکا دونوں مطمئن ہوں۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے جی سیون اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button