بھارت” گاون سویرا “کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو فوری طور پر بحال کرے، سی پی جے
نیویارک: کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسانوں کے مسائل کی نمائندگی کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ”گاون سویرا “کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو فوری طور پر بحال کرے۔
سی پی جے کے کوالالمپور میں قائم ایشیا پروگرام کے کوآرڈینیٹرBeh Lih Yiنے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی حکومت کی جانب سے گاون سویرا کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر پابندی، کشمیر والا کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو بلاک کرنے کی کارروائی بھارت میں سنسر شپ کے ایک پریشان کن نیے جحان کا پتہ دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت خبروں کی آزادنہ اشاعت کونشانہ بنانا بند کرے اور گاون سویرا کو بغیر کسی مداخلت کے رپورٹنگ کی اجازت دے۔ پی جے کا کہنا ہے کہ گاﺅن سویرا کا فیس بک صفحہ 21اگست کے روز ناقابل رسائی ہوا جبکہ ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر اسکا اکاﺅنٹ بھی بلاک کر دیا گیا۔
بھارتی حکومت نے گزشتہ ہفتے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں موجود آن لائن نیوز پورٹل” کشمیر والا “کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاونٹس کو بلاک کر دیا تھا۔