بھارت

بھارت:کسانوں کا بی جے پی کے تین سینئررہنمائوں کے گھروں کے سامنے دھرنا

BKUچنڈی گڑھ : بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے پانچویں دن بھارتی کسان یونین (ایکتا اوگرہن)نے ہفتے کے روز پنجاب میں بی جے پی کے تین سینئر رہنمائوں کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ۔ کسان فصلوں کی امدای قیمت کی قانونی ضمانت سمیت مختلف مطالبات پر زوردینے کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب کے کسان سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ ،بی جے پی کی پنجاب یونٹ کے سربراہ سنیل جاکھڑ اور سینئر رہنما کیول سنگھ ڈھلوں کے گھروں کے باہر دھرنا دینے کے علاوہ ریاست کے تمام ٹول پلازوں پر احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ سمیوکت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ کی طرف سے ”دہلی چلو”کال کے پانچویں روزکسان پنجاب اور ہریانہ کے دو سرحدی مقامات پر قیام پذیر ہیں تاکہ فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت سمیت اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لئے حکومت پر دبائو ڈالا جائے۔پنجاب کے کسانوں نے منگل کو نئی دہلی کی طرف مارچ شروع کیا تھالیکن پولیس نے انہیں ہریانہ اور پنجاب کے سرحد ی علاقوں شمبھو اور خانوری پوائنٹس پر روک دیا۔ اس کے بعد سے مظاہرین دونوں سرحدی مقامات پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔بھارتی وزراء ارجن منڈا، پیوش گوئل اور نتیا نند رائے اور کسان رہنما مذاکرات کے چوتھے دور کے لیے اتوار کو ملاقات کریں گے۔اس سے قبل 8، 12 اور 15 فروری کودونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوئے لیکن وہ بے نتیجہ رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button