بھارت
پیرس میں سکھوں کابھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پیرس:پیرس میں سکھ برادری نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے بھی شرکت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ سکھ برادری بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل سکھوں کا مقدس ترین مقام ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2جون 1984کو امرتسر میں سکھوں کی مقدس ترین عبادت گاہ کے خلاف کیے گئے فوجی آپریشن میں ہزاروں سکھوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا لیکن نہ تو انکوائری کی گئی اور نہ ہی متاثرین کو انصاف فراہم کیا گیا۔