سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی کی برسی پر حید پورہ کی طرف مارچ کی کال دیدی
سرینگر 25 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک مزاحمت کی علامت سید علی گیلانی کی دوسری برسی پرشہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یکم ستمبر بروزجمعہ سرینگر کے علاقے حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم ستمبر کو حیدر پورہ میں جمع ہو کر ممتاز آزادی پسند قائد کو تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ان کی عظیم قربانیوں اور جرا¾ت مندانہ موقف پر بھر پور خراج عقیدت پیش کریں۔
حریت قیادت نے کشمیریوں کی جاری جدوجہد میں شہید قائد کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی ایک نڈر رہنما تھے جن کی کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کو کشمیر کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ عظیم رہنما کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدر پورہ میں ان کی قبر پر جمع ہوں اور انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کریں۔بیان میں کہا گیا کہ شہداءتحریک آزادی کے حقیقی ہیرو ہیں ، کشمیریوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے ان عظیم شہداءکو شاندار خراج عقیدت کریں جنہوںنے اپنا آج قوم کے روشن مستقبل پر قربان کیا۔
بیان میںعلمائے کرام، خطباءاور لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ عظیم مزاحمتی رہنما اور دیگر شہدائے کشمیر کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں کریں۔
یاد رہے کہ سید علی گیلانی کی وفات یکم ستمبر2021 کو سرینگر میں گھر میں نظر بندی کے دوران ہوئی تھی ۔ان کی وفات کی خبر پھیلی تو سرینگر میں مساجد سے اعلانات میںکشمیریوں سے اپنے اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گھروں سے باہر آنے کیلئے کہاگیا ۔ تاہم بھارت نے راتوں رات سخت کرفیو اور مواصلاتی بلیک آﺅٹ نافذ کر کے پوری وادی کشمیر کو ایک بڑی جیل میںتبدیل کردیا۔لوگوں کو مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کیلئے حیدر پورہ میں انکی رہائش گاہ کے باہر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی بھاری نفری تعینات کی گئی۔اس دوران بھارتی فورسز کے اہلکار سید علی گیلانی رہائش گاہ میں گھس گئے اور انکے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور رات کے اندھیرے میں حیدر پورہ سرینگر کے قبرستان میں دفن کر دی جبکہ تحریک آزاد ی کے اس عظیم رہنما نے سرینگر کے عید گاہ مزار شہداءمیں دفن ہونے کی وصیت کی تھی۔