سید علی گیلانی

سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدرپورہ کی طرف مارچ کی اپیل 

 

WhatsApp Image 2023-08-28 at 10.45.54 AMسرینگر28اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزاحمتی تحریک کے قائد سیدعلی گیلانی کے دوسرے یوم شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یکم ستمبر کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں۔

آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سید علی گیلانی کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید رہنما کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مضبوط داعی اور بے باک وکیل تھے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے جنہوں نے پوری زندگی اسی مقصد کے لئے وقف کررکھی تھی اور اسی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی دیانت اور امانت کے پیکر تھے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے ان کی زندگی بھر کی جدوجہد تاریخ کشمیر میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔ڈی ایف پی کے ترجمان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے لیے بے مثال قربانیاں دینے والے شہید رہنما کے یوم شہادت پریکم ستمبر کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ان کے مقبرے پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button