APHC-AJKسید علی گیلانی

سید علی گیلانی عزم وہمت کا پیکر تھے: فاروق رحمانی

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے قائد تحریک سید علی گیلانی کو ان کے دوسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت جدوجہد آزادی کے دوران اس عظیم قائد کے عزم و استقلال کو توڑنے میں ناکام رہی ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی جذبہ حریت، اخلاق وکردار اور غیر معمولی عزم وہمت کا پیکر تھے جنہوں نے ایک عظیم اور مقدس مقصد کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی۔جب جموں و کشمیر کے غیر قانونی اور جبری قابضین انہیں اپنا موقف اور نظریہ تبدیل کرنے پر مجبور نہ کرسکے تو انہوں نے انہیں اذیت دینے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے اور بالآخر 2010 میں انہیں کئی عارضوں میں مبتلا ہونے کے باوجود گھر میں نظربند کردیا۔ وہ یکم ستمبر 2021کو اپنی آخری سانس تک پولیس اور فوج کے محاصرے میں اپنے گھرمیں نظربند رہے۔محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ سید علی گیلانی کو اپنے آخری سالوں میں دل اور دیگر عارضوںکا سامنا تھا لیکن پھربھی انہیں نظربندی سے رہا نہیں کیا گیا۔فاروق رحمانی نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی جبکہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو دبانے یاان کا دل جیتنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگ نہ صرف سید علی گیلانی اور کشمیر کے دیگر تمام شہدا ء کو یاد کرنے کے لیے ہفتہ شہادت منارہے ہیں بلکہ اس عزم کا اعادہ بھی کررہے ہیں کہ جب تک ایک ایک بھارتی فوجی مقبوضہ جموں وکشمیر سے نکل نہیں جاتا اور کشمیری اپنا حق خودارادیت حاصل نہیں کرلیتے، جدوجہد آزادی جاری رکھی جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button