APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کا کے ایچ خورشید کو ان کی برسی پر خراج عقیدت 

 

KH-Khursheed

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کوآج  ان کی 37ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کے ایچ خورشید اعلیٰ صفات کے حامل افسانوی شخصیت تھے اور انہیں تاریخ کے عظیم لیڈر اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پرائیویٹ سیکرٹری ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کے ایچ خورشید ایک عظیم سفارت کار تھے جنہوں نے تنازعہ جموں کشمیر کے تاریخی پس منظر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے انتھک محنت کی۔ وہ مادروطن کے سچے فرزند تھے جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہاکہ حریت پسند کشمیری تحریک مزاحمت میں ان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی، جنہوں نے اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button