APHC-AJK

لاہور:حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات

19جولائی کویوم الحاق پاکستان ریلی میں شرکت کی دعوت دی

WhatsApp Image 2024-07-17 at 17.28.09لاہور:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنمائوں سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال اورنہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق حریت کے وفد نے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ جن کے ہمراہ حریت رہنما یعقوب شیخ تھے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے لاہور میں منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور بھارتی قابض فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی ۔پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔ وفد میں کشمیری رہنما غلام عباس میر، افنان صادق لون، ظاہر عباس میر، ڈاکٹر احسن منظر، عاقب سرور، حسن عباس میر، چوہدری نعمان یوسف، ملک کامران مجید اور میاں خلیل بھی شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button