بانڈی پورہ کے کسانوں کو قحط سالی جیسی صورتحال کا سامنا
جموں07 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے درجنوں پہاڑی دیہات کوندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہونے اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے قحط سالی جیسی صورتحال کا سامنا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پریشان حال دیہاتیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے کیلئے قابض انتظامیہ کی طرف سے اعلان کردہ واٹر پمپ کو ایک سال بعد بھی نصب نہیں کیاگیا ہے ۔کوئل مقام، ملنگم، ترکپورہ، پہل پورہ اور مانگنی پورہ کے دیہاتیوں نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں جمع ہو کر قابض انتظامیہ سے فوری طورپر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا بصور ت دیگر ان کی فصلیں بری طر ح متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔کوئل مقام گائوں کے رہائشی پیرزادہ شمس الدین شاہ نے کہاکہ علاقے میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بونار نالہ میں پانی کی سطح گرگئی ہے اور وہ اپنی فیصلوںکو بھی پانی نہیں دے پارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں گزشتہ سال بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور قابض انتظامیہ لفٹ اریگیشن سکیم بنا رہی تھی لیکن یہ منصوبہ طویل المدتی تھا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے محکمہ آبپاشی ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی علاقے میں واٹر پمپ لگانے میں ناکام رہاہے۔