مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے 8بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی
سرینگر13دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے 8بے گناہ کشمیریوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔
پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں ان نوجوانوں کو رواں سال کے شروع میں ایک بارودی سرنگ کی برآمدگی سے متعلق ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا ہے۔رواں سال جون میں ضلع شوپیان کے علاقے آرمولہ لاسی پورہ میں ایک بارودی سرنگ برآمد کی گئی تھی۔