آزاد کشمیر

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلا م آباد :
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے تنازعہ کشمیر کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے جب تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر نے ا ن خیالات کا اظہار جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج اسلام آباد میں جموں کشمیر ہاو¿س میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں تارکین وطن کشمیریوں کے کردار کو سراہا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیںاور اس مقصد کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے“ پوری کشمیری قوم کی آواز اور ان کا سیاسی نصب العین بن گیا ہے۔
راجہ نجابت حسین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہا.

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button