آزاد کشمیر

ہمیں اپنی نئی نسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیداکرنے کی ضرورت ہے، وجاہت بیگ

لبریشن سیل کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا

WhatsApp Image 2024-04-06 at 11.02.03 AMراولپنڈی:جموں وکشمیر لبریشن سیل کے سیکرٹری وجاہت رشید بیگ نے کہا ہے کہ مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے اپنے نوآبادیاتی منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اورجموں وکشمیر کے بارے میں مودی حکومت کے مذموم عزائم کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وجاہت رشید بیگ نے ان خیالات کا اظہار کشمیر سنٹر راولپنڈی میں آزاد جموں وکشمیر کی یونیورسٹیوں کے فوکل پرسنز کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مئی کے وسط میں ”مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی آبادیاتی انجینئرنگ اور حق خود ارادیت پر اسکے اثرات“کے عوان سے انٹرا یونیورسٹیز تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گاتاکہ طلبا میں مودی حکومت کی سازشوں کے بارے میں آگاہی پید ا کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبائ کو چاہیے کہ وہ کشمیر کاز کو اجاگر اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور غیر قانونی اقدامات سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کریں۔ وجاہت رشید بیگ نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی لازول قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔
اس موقع پر جموں وکشمیر لبریشن سیل شعبہ آپریشن کے ڈائریکٹر راجہ محمد اسلم خان نے فوکل پرسنز کو تقریری مقابلوں اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوںنے کہا کہ فائنل تقریری مقابلے کیلئے طلباءکا انتخاب قطعی طور پر میرٹ پر کیا جائے گا، مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ ، دوسری پوزیشن والے کو اسی ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو ساٹھ ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلباکو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر کشمیر سنٹر راولپنڈی راجہ خان افسر خان ، سردار ساجد محمود، نجیب الغفور خان ، راجہ راشد رضا، فرحان قیوم عباسی اور انجینئر نعمان عباسی بھی موجود تھے جبکہ یونیورسٹیز کی طرف سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد ڈاکٹر شرجیل، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز پونچھ یونیورسٹی بشارت محمود ، ، شاہد حسین میر لیکچر ڈیپارٹمنٹ آف انگلش فوکل پرسن آف لٹریری سوسائٹی یونیورسٹی آف کوٹلی ، تیمور اکبر چوہدری اسسٹنٹ پروفیسر میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(مسٹ) اور ڈاکٹر خالد اسسٹنٹ پروفیسر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آف بھمبر نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button