آزاد کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال ہر گزرتے دن کیساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے، علی رضا سید

میرپور 11 مارچ (کے ایم ایس) کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتے جا رہے ہیں اور کشمیریوں کو اس ابتر صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔
علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر اور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کے سابق مشیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر شیفیلڈ برطانیہ کی کاروباری اور سماجی شخصیت سید محمد کاظمی بھی موجود تھے۔علی رضا سید نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کشمیری کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام کا سفیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ علی رضا سید نے مزید کہا کہ کشمیر کونسل یورپ جلد ہی یورپی پارلیمنٹ میں ہفتہ کشمیر منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سردار طاہر تبسم نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیکرتنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں مستقل امن ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button