گرفتاریاں

غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

سرینگر 09ستمبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوںکی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے ایک بیان میں پارٹی رہنما عمر عادل ڈار اوردیگر سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا جو گزشتہ 8ماہ سے سینٹرل جیل سرینگر میں ایک جھوٹے مقدمے میں نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے پر امن جدوجہد کر رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت انکی آواز کو کالے قوانین کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے بھی سری نگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی حکام نے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button