گرفتاریاں

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے کئی نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے سید اظہر الحق، محمد رفیق حجام، آصف احمد خان، ممتاز احمد خان، طالب احمد شاہ، احمد حیات میر، بلال احمد گنائی، نثار احمد خان، بازل احمد میر، عبدالمجید کمار اور آفتاب حسین شاہ کو ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ ان کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے نازنین پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

دریں اثنا، ضلع گاندر بل کے علاقے ممبر میں ایک 22 سالہ نوجوان ذاکر احمد سندھ نالے میں ڈوب گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button