پاکستان

گروپ 20ممالک تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مشعال ملک

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے گروپ 20ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔
مشعال حسین ملک نے آج ایک بیان میں گروپ 20رکن ملکوں امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، چین، فرانس، روس، کینیڈا، جاپان، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور ترکی پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فعال کردار ادا کریںکیونکہ اس مسئلے حل کے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی مفادات کو مدنظر رکھنے کے بجائے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو دیکھنا چاہیے۔
مشعل نے مطالبہ کیا کہ گروپ 20 ممالک بھارت کے ساتھ تمام سیاسی اور معاشرتی تعلقات کو مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے سے مشروط کریں۔
مشعال حسین ملک نے کہا کہ فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں مظالم اور ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور عالمی طاقتیں اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ مقبوضہ وادی کو ایک بڑی جیل اور ٹارچر سیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین اور انکے شوہر محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماﺅں ، انسانی حقوق کے محافظوں ، صحافیوں وغیرہ کو جھوٹے مقدمات میں قید کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب اور خواتین کی آبروریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد کی وجہ سے سات دہائیوں سے غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button