پاکستان

جو صورتحال مقبوضہ کشمیر میں ہے وہی فلسطین میں ہے، منیراکرم

2اسلام آباد: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جو صورتحال غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہے وہی فلسطین میں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منیر اکرم نے ایک نجی نیو چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کو ایک کھلی جیل بنا دیا تھا، اسرائیل نے پہلے ایک طریقے سے فلسطین پر قبضہ کیا، اب دوسرے طریقے کا قبضہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، پہلے جب اسرائیل نے قبضے کی کوشش کی تو وہاں گوریلا جنگ شروع ہو گئی، آگے جا کر اگر قبضہ ہوتا ہے تو دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے کر سکیں گے۔منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیل کے شدت پسند لیڈرز چاہتے ہیں کہ غزہ اور مغربی کنارے میں موجود فلسطینیوں کو نکالا جائے اور اس خطے پر قبضہ کر کے گریٹر اسرائیل بنایا جائے۔منیر اکرم نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اس جنگ کے بعد اسرائیل میں کون سی لیڈر شپ آتی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل میں موڈریٹ قسم کی قیادت آتی ہے تو شاید مذاکرات شروع ہوجائیں۔منیر اکرم نے مزیدکہا کہ اسرائیل پر دبائو ڈالنے کیلئے پاکستان او آئی سی میں تجاویز پیش کرے گا، اس لیے ہم نے فلسطین کے معاملے پر لیڈ لی ہے اور انصاف کیلئے ہماری کوشش جاری رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button