پاکستان

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

download (7)اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کے کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموںوکشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان پیر کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گا اور اس دن کو منانے کے لیے بڑے پیمانے پر پروگراموں کا خاکہ ترتیب دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ، بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ماورائے عدالت قتل میں نئی دہلی کے ملوث ہونے کے حوالے سے ہمارے قابل اعتماد شواہد کی صداقت سے انکار نہیں کیا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی دوست اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ شیئر کیے ہیں ۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ بھارت دنیا بھر کے ممالک میں دہشت گردی کے واقعات اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مساجد کو گرانے اور ان کی جگہ مندروں کی تعمیر کے لیے ایک مشترکہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تمام کارروائیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button