مقبوضہ جموں و کشمیر

کسان مخالف مودی حکومت کو محض سرمایہ داروں کا مفاد عزیز ہے،کانگریس رہنما

سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما طارق حمید قرہ نے امریکی سیبوں پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کرنے پر نریندر مودی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طارق حمید قرہ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی بے حس بھارتی حکومت میںمقبوضہ کشمیر میں سیب کے کاشتکاروں کو کسی بھی دوسرے شعبے سے وابستہ لوگوں کی طرح بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان مخالف مودی حکومت محض سرمایہ داروں کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔
قرہ نے مزید کہا کہ بیرونی ممالک سے سیب کی درآمد مقبوضہ علاقے کے مقامی سیب کاشتکاروں کی معاشی صورتحال کو مزید خراب کر دے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button