مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ملازمین کو احتجاج اورہڑتا ل کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی

download (1)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ایک بارپھر جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ مظاہروں اور ہڑتالوں سے دوررہیں ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتباہ محکمہ بجلی کو یہ خبریںموصول ہونے کے بعد دیا گیا کہ کچھ ملازمین حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔محکمہ بجلی کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں جموں وکشمیر گورنمنٹ ایمپلائز رولز 1971کے رول 20 (ii)کا حوالہ دیا گیا ہے جو سرکاری ملازمین کو ان کی سروس یا کسی دوسرے سرکاری ملازم کی سروس سے متعلق کسی بھی قسم کی ہڑتال میں حصہ لینے سے منع کرتا ہے۔محکمہ بجلی نے خبردار کیا ہے کہ جو ملازمین ہڑتالوں یا مظاہروں میں شرکت کریں گے یا جو اس طرح کے پروگرام منظم کرتے پائے گئے ان کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔یہ انتباہ حکام کی جانب سے اختلاف رائے کو دبانے اور سرکاری ملازمین کو ناانصافی اور جبر کے خلاف احتجاج کا حق استعمال کرنے سے روکنے کی واضح کوشش ہے۔ یہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوریت اقدارکی پامالی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button