مقبوضہ جموں و کشمیر

شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام

اسلام آباد 06 نومبر (کے ایم ایس) شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےجموں خطے میں قائم حریت پسند تنظیموں جموں و کشمیرپیپلز موومنٹ ، جموں و کشمیرپیرپنجال فریڈم مومنٹ ا و رجموں و کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن نے آج کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقادکیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تقریب میں سیاسی رہنماﺅں ، دانشوروں اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی آزادی جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے جبکہ سابق صدرآزادکشمیر سردار یعقوب خان، سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی ،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی ،حریت رہنماﺅں محمد یوسف نسیم ،محمد سلیم وانی، عبدالمجید ملک، عبدالحمید لون، زاہد صفی، قاضی عمرا ن، مریم ادریس اورصدیق الفارق نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میںدیگر لوگوں کے علاوہ سماجی کارکن عندلیب اکبر ، گلشن منہاس ، خولہ خان، ہانیہ آفتاب، سکینہ سدوزئی اوردیگر نے بھی شرکت کی۔ سینئر صحافی محمد نواز اور سلطان سکندر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔صدر آزادکشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے جموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا شہدائے جموںکے نام پر پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں ایک یاد گار قائم کی جائے گا۔دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومبر 1947ءکے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے روز اول سے کشمیریوں کی نسل کشی کرنا شروع کی تھی جوآج بھی جاری ہے ۔ انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری ظلم وبربریت کا نوٹس لے اورتنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنا کردار اداکرے۔ تقریب کے اختتام پر شہدائے جموں و کشمیر کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button