مقبوضہ جموں و کشمیر

جمعیت علمائے ہند کی طرف سے مظفر نگر فسادات کے 66بے گھر خاندانوں میں مکان تقسیم

نئی دلی 27اگست (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے مظفر نگر میں 2013کے فسادات میں بے گھر ہونے والے 66خاندانوں میں گھرتقسیم کئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظفر نگر میں 2013کے مسلم مخالف فسادات میںہزاروں مسلمان خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔ جمعیت علمائے ہند نے ایک بیان میں کہاہے کہ ان فساد میں کئی لوگ جاں بحق ہو گئے تھے اور متاثرہ لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔جمعیت نے اپنی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے بدھ کو مظفر نگر کے 66متاثرہ خاندانوں میںمکانوںکی چابیاں تقسیم کی۔فسادات کی وجہ سے بے گھر مسلمانوں کیلئے جمعیت علمائے ہند نے ضلع مظفر نگر کے باگوں والی گاں میں ایک کالونی بنائی ہے۔ اس سے قبل 28 مارچ 2019 کو بھی جمعیت علمائے ہند نے فسادات کے 85 متاثرین میں گھر وںکی چابیاں تقسیم کی تھیں۔ ان میں سے جو 66 متاثرین باقی رہ گئے تھے ان کو بھی جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے گھر فراہم کر دیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب تک مظفر نگرفسادات کے متاثرین کو466مکانات فراہم کئے جاچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button