مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات سے نمٹنے کے لئے بھارت کا واحد طریقہ ظلم و جبر ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ علاقے میں حالات سے نمٹنے کے لئے بھارت کا واحد طریقہ ظلم و جبر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہی۔جنرل بپن راوت نے حال ہی میں ایک بیان میںکہا تھاکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دوبارہ حملے شروع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین راوت کا بیان سرکاری موقف سے متصادم ہے کہ علاقے میں سب اچھا ہے۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جموںوکشمیر کوکھلی جیل میں تبدیل کرنے کے بعد جنرل بپن راوت کا بیان کوئی تعجب کی بات نہیں کیونکہ ظلم وجبر جموں و کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی حکومت کا واحد ہتھکنڈاہے۔ یہ ان کے سرکاری موقف سے بھی متصادم ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے۔پی ڈی پی کی سربراہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریوں ، انٹرنیٹ کی معطلی اور نئے سیکورٹی بنکرز کے قیام جیسے انتہائی سخت ، ظالمانہ اور جابرانہ اقدامات کے بعد اب کونسے مزید اقدامات کرنے باقی ہیں؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button