سرینگر: مولانا حافظ محمد عبدالطیف انتقال کر گئے، مفتی اعظم کا اظہار تعزیت
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف عالم دین مولانا حافظ محمد عبدالطیف بٹ انتقال کر گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے رہائشی مولانا حافظ محمد عبدالطیف ایک جید عالم دین تھے ۔ وہ گزشتہ کئی برس سے سرینگر کے علاقے زینہ کدل کی مسجد میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ مرحوم انتہائی حلیم الطبع اور منکسرالمزاج انسان تھے ۔
دریں اثنا مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے حافظ محمد عبدالطیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہو ن نے مرحو م کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کے چیئرمین محمد حذیفہ کی قیادت میں تنظیم کا ایک وفد غمز دہ خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیلئے سرینگر میں مرحوم کے گھر گیا ۔ وفد نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مولانا حافظ محمد عبدالطیف بٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔