ممبئی ایئرپورٹ پرحادثہ،پرائیویٹ طیارہ رن وے سے پھسل کر دو ٹکڑے میں تقسیم
ممبئی :
ممبئی ایئرپورٹ پر جمعرات کو ایک پرائیویٹ چارٹرڈ طیارہ رن وے سے پھسل کر دوٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا ۔ حادثے میں کم سے کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لینڈنگ کرتے وقت پرائیویٹ چارٹرڈ طیارہ رنوے پر پھسل کر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیاہے۔ طیارے میں 6 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حادثہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے گیا۔ ڈی جی سی اے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وشاکھاپٹنم سے ممبئی آنے والے پرائیویٹ طیارے (وی ایس آر ونچرس لیئرجیٹ ) ممبئی ائیر پورٹ کے رن وے پربارش کی وجہ سے اترتے وقت پھسل گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل حادثے کے بعد کی ویڈیوز میں ممبئی ایئرپورٹ پر بارش کے دوران رن وے کے پاس طیارے کے ملبہ کو دیکھایاگیا ہے ۔ حادثے کی وجہ سے طیارے میں آگ بھی لگ گئی۔ ہوائی اڈے پر سبھی فضائی آپریشنز کو بند کر دیا گیا ہے۔