بھارت

اسرائیل نے کارگل جنگ میں بھارت کو ہتھیارفراہم کئے تھے ، سابق اسرائیلی سفیر کا انکشاف

بھارت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیلئے ہتھیار فراہم کر کے احسان کا بدلہ چکا رہا ہے

2024-06-25 18_46_59-India-Israel bonhomie can boost China-Pakistan defence ties_ Pakistan Dailyاسلام آباد:
بھارت میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈینئیل کارمون نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 1999میں کارگل جنگ کے دوران پاکستان کے خلاف بھارت کو ہتھیار فراہم کرکے اس کی مدد کی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سابق اسرائیلی سفیرڈینئیل کارمون نے مزید انکشاف کیاکہ بھارت اب غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ کیلئے ہتھیار فراہم کر کے اس احسان کا بدلہ چکا رہا ہے ۔ سابق اسرائیلی سفیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر 27ٹن دھماکہ خیز مواد سے لیس مال بردار جہاز بھارت سے اسرائیلی بندرگاہ پہنچنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔اسرائیلی ینیٹ نیوزکو ایک انٹرویو میں ڈینیئل کارمون نے کہا کہ اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں ہمیشہ یاد رکھتا ہے کارگل جنگ کے دوران اسرائیل ان کے ساتھ تھا ۔ بھارت اس بات کو نہیں بھولا ہے اور وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیلئے ہتھیار فراہم کر کے اس احسان کا بدلہ چکا رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران اسرائیل نے گائیڈڈ گولہ بارود اور ڈرون سمیت فوجی ہتھیار اور سامان بھارت کو فراہم کئے تھے جنہیں اس نے پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ واضح رہے کہ سفیر ڈینئیل کارمون 2014سے 2018تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button