بھارت

مہاراشٹر:آٹھ افراد نے نابالغ لڑکی کو آجتماعی آ بروریزی کا نشانہ بنا یا

ممبئی 18دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں آٹھ افراد نے سولہ برس کی ایک نابالغ لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کانشانہ بنایا۔
اجتماعی آبروریزی کا واقعہ سولہ اور سترہ دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا۔ ملزمان ضلع پالگھر کے گاﺅں ماہم میں لڑکی کوپہلے ایک سنسان گھر میں کم از کم تیرہ گھنٹے تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے جس کے بعد وہ اسے سمندر کنارے جھاڑیوں میں لے گئے جہاں پھر کئی گھنٹوں تک اسکی آبرویرزی کرتے رہے۔
پولیس نے بعد ازاں لڑکی کی شکایت پر آج(اتوار) صبح تمام آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button