APHC-AJK

بھارت حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے: غلام محمد صفی

 

safi

اسلام آباد18ستمبر(کے ایم ایس)تحریک حریت جموں کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کررکھاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو قانونی جواز فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت لوگوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کر نہ تو عالمی رائے عامہ کو گمراہ کر سکتا ہے اور نہ ہی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا سکتا ہے۔حریت رہنمانے کہا کہ کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button