APHC-AJK

پاکستان کی تمام سیاسی، مذہبی ، سماجی جماعتیں کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں، امیر مقام

WhatsApp Image 2024-08-04 at 3.26.11 PMاسلام آباد:
وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے حق خودرادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی جماعتیں کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امیر مقام نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمدصفی کے ہمراہ آج اسلام آباد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کل ”یوم استحصال کشمیر “کے روز پارلیمنٹ میں کشمیرکے بارے میں ایک قرار داد پیش کی جائے گی جبکہ صبح آٹھ بجے اسلام آباد میں واک کا اہتمام کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیا چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل کشمیر کے بارے میں خصوصی پروگرام نشر کریں۔
امیر مقام نے کہا کہ ہماری اسلامی ملکوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین میں مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔
غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے کشمیر میں وہی پالیسی اپنا رکھی ہے جس پر اسرائیل فلسطین میں عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے پر تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کشمیریوں کی بھر پور سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اور عام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button